17 جولائی 2015 - 12:49
سلامتی کونسل کے غیر مستقل اراکین ویانا مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ گروپ پانچ جمع ایک کے اراکین نے سلامتی کونسل کے غیر مستقل اراکین کو ویانا مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کر دیا ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ گروپ پانچ جمع ایک کے اراکین نے سلامتی کونسل کے غیر مستقل اراکین کو ویانا مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کر دیا ہے ۔
نیویارک سے موصولہ رپورٹ کے مطابق سلامتی کونسل کے موجودہ چیئرمین نے جمعرات کو سلامتی کونسل کے کھلے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کے غیر مستقل اراکین نے ایران کے نمائندے کے ساتھ مفصل گفتگو کی ہے اور انہوں نے ان ارکان کو ویانا مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں غیر مستقل اراکین نے بھی اپنے نظریات بیان کئے اور یہ اجلاس بہت مفید واقع ہوا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سربراہ نے کہا کہ گروپ پانچ جمع ایک کے رکن ملکوں نے بھی سلامتی کونسل کے غیر مستقل اراکین کے ساتھ اجلاس تشکیل دیا اور اب ہم ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے نظریات سے واقف ہو چکے ہیں۔ ادھر اقوام متحدہ میں اردن کی نمائندہ نے بھی کہا کہ ہمیں ویانا مذاکرات کے نتائج پر خوشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل میں ویانا مذاکرات کا متن پہنچ گیا ہے اور اس بات کی امید کی جا رہی ہے کہ اسے آئندہ ہفتے ووٹنگ کے لئے پیش کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ قرارداد مشرق وسطی کے حالات میں ایک نئے باب کا باعث بنے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲